اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی۔
وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔
بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی ،پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔
The post گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RRDlYB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box