بھوک سے تنگ شہریوں نے راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

 حیدرآباد:  بھوک سے پریشان شہریوں نے راشن سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا، لوٹ لیا۔ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مسلح افراد ٹرک سمیت اسے زبردستی ہمراہ لے گئے اور راشن لوٹ لیا ۔ تھانہ حسین آباد کی حدود گدو ناکہ چوک کے قریب واقع پٹھان گوٹھ کے علاقے میں راشن سے بھرے ایک ٹرک کو شہریوں نے لوٹ لیا۔

راشن لوٹنے والوں میں مرد و خواتین شامل تھے۔ جس کے ہاتھ جو لگا لے کر چلتا بنا ۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مزکورہ مقام پر پولیس نفری بھی تعینات ہے لیکن پولیس نے اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مزکورہ ٹرک سائٹ کے علاقے سے راشن بیگس لے کر نیاز اسٹیڈیم کے علاقے میں آ رہا تھا۔

حسین آباد پولیس نے راشن ٹرک لوٹے جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ٹرک کو نیاز اسٹیڈیم پہنچنا تھا لیکن ہم پریشان ہیں کہ یہ ٹرک کس طرح پٹھان گوٹھ پہنچ گیا۔ دوسری طرف پولیس نے ٹرک ڈرائیور رفیق کوحراست میں لے لیا ہے  جس نے  بیان دیا ہے کہ وہ ٹرک لے کر جان عالم چوک حسین آباد سے گذر رہا تھا کہ چند نامعلوم مسلح افراد اسے پٹھان گوٹھ لے گئے  جہاں پر ٹرک کو لوٹا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک لیجانے والوں نے ڈرائیور کو تشدد کانشانہ بھی بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہواہے۔

The post بھوک سے تنگ شہریوں نے راشن سے بھرا ٹرک لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dS9CYV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...