مفتی منیب الرحمان کو چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا کورونا کہاں نظر آئے گا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور ان کا احترام بھی ہے، لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقی لوگوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان کا 24 اپریل کو نظر آجائے اور پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، پہلے ارادہ تھا کہ اس بار چاند دیکھنے کے لئے عوام کو اکٹھا کریں گے، لیکن کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا، تاہم اگر آئندہ سال موقع ملا تو چاند رات کو تقریب کا انعقاد کریں گے۔

The post مفتی منیب الرحمان کو چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا کورونا کہاں نظر آئے گا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34KtKrO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...