متنی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 3 بچے جاں بحق

پشاور: متنی میں مکان کے چھت گرنے سے ملبے تلے آکر ماں اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں مکان کی چھت منہدم ہوگئی اور ملبے تلے آکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ مکان کی چھت کی گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، اور ملبے تلے دبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی، تاہم بدقسمتی سے ملبے تلے دب کر ماں، دو بیٹیاں اور ایک بچہ جان بحق ہوگئے،  تمام افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردی گئیں۔  جانبحق افراد کی شناخت 40 سالہ مسماۃ (م) ، 8 سالہ خدیجہ، 5 سالہ بشرٰی  اور 4 سالہ موسیٰ سے ہوئی۔

The post متنی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RE4bDq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...