سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع؛ مختلف کاروبار اور صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت

 کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت چند ضروری شعبہ جات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ اجتماعات، تفریحات اور دیگر سرگرمیوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف صںعتوں، مزدوروں کی کالونی کے حامل بڑے پیداواری یونٹس، متعدد دکانوں، آن لائن کاروبار اور کورئیر کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کردی

دھوبی، مکینک، درزی، پلمبر، الیکٹریشن، بڑھئی، کتب شاپس، ریڑھی بان ایس او پی کے تحت مشروط کاروبار کرسکیں گی، تعمیراتی صنعتیں محدود طور پر جب کہ برآمدی صنعتوں کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تصدیق اور انڈر ٹیکنگ کے بعد کام کی اجازت ہوگی، بڑی صنعتیں جن کے مزدور کالونی حدود کے اندر ہیں انہیں معائنے کے بعد کام کی اجازت ہوگی، تمام فیکٹریوں کو ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا۔

بھٹے، بجری کی کرشنگ، شیشہ انڈسٹری کے کارخانے کھلیں گے، ہر وہ فیکٹری کھلے گی جس کی لیبر اسی فیکٹری تک محدود رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : علمائے کرام کا مساجد میں نماز باجماعت، جمعہ و تراویح کے اجتماعات کا اعلان

حکم نامے کے مطابق 13 پیداواری یونٹس اور کاروباری سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن کے دوران سرگرمیوں کی مشروط اجازت ہوگی، آئل ریفائنریز، ایل این جی اور گیس کے پیداواری یونٹس، پیپر اور پیکیجنگ انڈسٹریز، سیمنٹ، کیمیکل اور فرٹیلائزر کمپنیاں ایس او پی فالو کرتے ہوئے پیداواری عمل شروع کرسکیں گی تاہم ان پر بھی ایس او پیز کو فالو کرنا لازمی ہوگا۔

جانوروں سے متعلق ضروری سازو سامان، زرعی آلات کی فیکٹری کھلیں گی، پودوں کی نرسریاں اور تمام ضروری ورکشاپس کھلیں گی، کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، مائنز اینڈ منرلز، لانڈری، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پابندیوں سے مستشنی صنعتی یونٹس کو ملازمین کی آمد و رفت کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سےاجازت نامہ لینا ہوگا۔

اسی سے متعلق : سندھ کی تاجر تنظیموں نے کاروبار کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا

کورئیر اور آن لائن سروسز

نوٹی فکیشن کے مطابق کورئیر سروس اور آن لائن کاروبار کو کام کی اجازت ہوگی، آن لائن کاروبار سے وابستہ 49 رجسٹرڈ اداروں کے رائیڈرز ادویات اور دیگر سامان کی ترسیل کرسکیں گے، آن لائن بزنس سے وابستہ ادارے صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل کرسکیں گے، کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادویات اور ریلیف کے سامان کی ترسیل کرسکیں گی تاہم تیار کھانے کی ہوم ڈیلیوری ممنوع ہوگی، رائیڈرز کو ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

مساجد میں عبادت، ڈبل سواری اور مزارت پر پابندی برقرار

جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں، مزارات پر سرگرمیوں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، مساجد اور عبادت گاہوں میں اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

ریستوران کو اجازت

ریستوران کو تیار کھانوں کی ہوم ڈیلیوری بحال کردی گئی ہے تاہم شہریوں کو ریسٹورنٹ میں کھانے اور ٹیک اووے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرانسپورٹ، اجتماعات، شاپنگ سینٹرز اور تفریحی مقامات بند

اندرون شہر اور بیرون شہر ٹرانسپورٹ بند رہے گی، عوامی، کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں گی، شاپنگ پلازا، شادی ہالز سینما گھر بند رہیں گے، تمام تفریحی مقامات پر آمد و رفت بند رہے گی، ہرقسم کے عوامی، سیاسی، سماجی مذہبی تقاریب، اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

The post سندھ میں لاک ڈاؤن میں توسیع؛ مختلف کاروبار اور صنعتوں کو کام کرنے کی مشروط اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V6HBFE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...