کورونا وبا، متحدہ عرب امارات نے 4 سو پاکستانی قیدی رہا کردیے

اسلام آباد: کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو  عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر  پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔

The post کورونا وبا، متحدہ عرب امارات نے 4 سو پاکستانی قیدی رہا کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RAnltW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...