پرائیویٹ اسکول: فیس میں کمی پرعملدرآمد کیلیے آرڈیننس جاری

راولپنڈی: صوبہ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کے اعلان کے بعد آرڈیننس جاری کر دیا جسے فوری نافذ کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبہ میں کوررونا لاک ڈاؤن کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کے اعلان کے بعد اس پر عملدرآمد کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا جسے فوری نافذ کر دیا گیا۔

آرڈیننس کے بعد پنجاب حکومت نے اس پر فوری عمل درآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ فیسوں میں اس کمی پر فوری عمل کرائیں اور جو پرائیویٹ اسکول عمل نہ کرے اس کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

آرڈیننس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ضلع کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو سرکلر جاری کیا جس میں تمام طلبہ طالبات سے فیس 20 فیصد کم لینے اور ہر ماہ کی الگ فیس لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

The post پرائیویٹ اسکول: فیس میں کمی پرعملدرآمد کیلیے آرڈیننس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S06zVk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...