ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم، آرڈیننس جاری، 3سال قید کی سزا

لاہور: پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ’’دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 ‘‘کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

’’دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 ‘‘ کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قید تک کی سزا دی جاسکے گی ، ضبط کی جانیوالی اشیاء کی 50 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی ، آرڈیننس کے تحت متعلقہ افسر معلومات کی بنا پر کسی ڈیلر کے گودام بغیر وارنٹ چیک کر سکتا ہے ، ڈیلر اپنی پیداور ، ایکسپورٹ ، امپورٹ ، سٹاک ، سیلز اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے ریکارڈ متعلقہ افسر کے پاس جمع کرانے کا پابند ہو گا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ، ادویات ، آٹا ، چینی ، دالیں ، چائے ، خوردنی تیل ، مچھلی ، انڈے ، دودھ ، گوشت ، فیس ماسک ، سینی ٹائزر ، سرجیکل ماسک ، کھاد بنانے کا کیمیکل ، زرعی ادویات ، آلو ، پیاز سمیت 41 اشیاء ضروریہ ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی ، آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کا جرم ناقابل ضمانت ہو گا۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کیلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دیدی۔

 

The post ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم، آرڈیننس جاری، 3سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xR8W5Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...