سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی بھی اجازت

 کراچی: سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا۔ سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی فراہمی کی بھی اجازت دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق ریستوران مقررہ شرائط اور ایس او پی پر عمل کرکے ڈرائیو تھرو سروس شروع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت فوڈ آوٹ لیٹس کو ہوم ڈیلیوری کی پہلے ہی اجازت دے چکی ہے تاہم ریستوران میں ٹیبل اور ٹیک اوے سروس کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ

دریں اثنا سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں صوبے کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ہے۔

 

The post سندھ میں ریستوران اور فوڈ آوٹ لیٹس کو ڈرائیو تھرو سروس کی بھی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xvNAuM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...