سندھ میں کورونا مریضوں کے لیے صرف 144 وینٹی لیٹر

 اسلام آباد: سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے صرف 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف ہوا ہے۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے اقدامات سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 16 ہزار 920 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔ صوبہ سندھ میں وضع کردہ طریقہ کار کے تحت 2 لاکھ 85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے، صوبہ بھر میں 1056 آئسولیشن سینٹرز قائم کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی 11 یونیز کونسلوں کو کورونا مریضوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 234 ہونے پر سیل کیا گیا ، ان یو سیز کی آبادی 6 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہے،یہاں 6673 راشن بیگ تقسیم کیے، کوروناوائرس میں مبتلا 21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبے میں 383 وینٹی لیٹرز فعال ہیں جن میں 144 ونٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کردئیے ہیں۔

The post سندھ میں کورونا مریضوں کے لیے صرف 144 وینٹی لیٹر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bkWbyW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...