آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا، مشیر خزانہ

 اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف آج 1.4 ارب ڈالر منظور کردے گا، یہ رقم پاکستان کو کورونا کے خلاف اقدام میں بڑی مدد کرے گی، عوام کے لیے ریلیف کے اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں اور اس کے لیے فنڈز بروقت فراہم کر رہے ہیں، کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی، جس میں انہوں وزیراعظم کو کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف سے 1.4 بلین ڈالر کی اضافی مراعاتی منظوری سے آگاہ کیا، انہوں نے وزیر اعظم کو حکومت کے اعلان کردہ اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد سے متعلق بھی بتایا۔ وزیراعظم نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے جی 20 ممالک، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔

The post آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض منظور کردے گا، مشیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VbUJJn

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...