اسلام آباد: حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے پرویز خٹک، عامر ڈوگر، علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر مذاکرات کرے گی ، کمیٹی آج اپوزیشن سے آرمی ترمیمی ایکٹ پر بات چیت کریگی۔
دوسری طرف حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں اپوزیشن سے مشاورت کرنے اور انکی ترامیم نیب ترمیمی آرڈیننس کے بل شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے ، پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔
The post نیب آرڈیننس، آرمی ایکٹ، اپوزیشن سے مشاورت کیلیے کمیٹیاں قائم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37tP0Ci
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box