اسلام آباد: بھارت نے گذشتہ برس سیز فائر لائن کی 3 ہزار سے زائدبار خلاف ورزیاں کیں جس سے50 شہادتیں ہوئیں۔
سینیٹرساجد میر کی سربراہی میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیروگلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال و لائن آف کنٹرول کے متعلق بریفنگ میں اسپیشل سیکریٹری دفتر خارجہ نے بتایابھارت کی جانب سیز فائرلائن کی خلاف ورزیاں معمول بن چکا،پاکستان اس پر اقوام متحدہ کی توجہ مبزول کراتارہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم و حالیہ اقدامات پرعالمی فورمز پرموثرآواز اٹھائی جبکہ متعدد حکمت عملیاں زیر غور ہیں، جن پران کیمرہ اجلاس بلایاجائے۔
وزیراعظم، وزیرخارجہ سمیت دفتر خارجہ کی کشمیر پر مکمل توجہ ہے،دنیا کے سامنے بھارتی چہرہ عیاں کررہے ہیں، رحمن ملک نے کہاشہری آبادی کو نشانہ بناناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
The post سیز فائر لائن کی 3 ہزار بھارتی خلاف ورزیاں، 50 شہادتیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36sQX1q
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box