کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شدید گرمی، بارش کا امکان

 کراچی: شہر قائد کے قریب بارش برسانے والے سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے سمندری ہوائیں بند اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے جب کہ ماہرین نے آئندہ 2 روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چل رہی ہیں اور دوپہر کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ مشرق سے سندھ میں داخل ہوا ہے ، اس کی رفتار انتہائی سست ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث جمعرات اور جمعے کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں، بلوچستان کے چند ساحلی مقامات اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں 3 ستمبر تک بارش ہوسکتی ہے۔

The post کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شدید گرمی، بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BvxLzw

مینار پاکستان ہراسانی واقعہ؛ عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا

 لاہور: مینار پاکستان پر ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں لاہور کی کیمپ جیل آئی۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناختی پریڈ کرائی گئی، جیل میں قید تمام ملزموں کو گروپوں کی شکل میں عائشہ کے سامنے لایا گیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اکرم کو سیکڑوں لوگوں نے ہراساں کیا تھا، وڈیو وائرل ہونے کے بعد عائشہ اکرم نے مقدمہ درج کرایا تھا اور 400 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی وڈیو کے ذریعے 160 سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا جو اس وقت کیمپ جل میں موجود ہیں۔

The post مینار پاکستان ہراسانی واقعہ؛ عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vajxoc

باجوڑ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا

 پشاور: باجوڑ کے سرکاری اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

باحوڑ سے جماعت اسلامی کے ارکان صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور حمیرا خاتون نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے تحریک التوا میں موقف اپنایا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق بتایا گیا کہ اس وقت ضلع باجوڑ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی 12 آسامیاں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ضلع بھر میں ایک بھی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عملاً تعینات نہیں ہے اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تمام 12 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں اس وقت محکمہ صحت میں 125 منظور شدہ آسامیاں بھی خالی پڑی ہیں۔ ایسے حالات میں جب ملک بھر میں پھیلی وباء سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں اور عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیے لیکن ایوان کو دیئے گئے اعداد وشمار کافی تشویش ناک ہیں لہذا اس معزز ایوان میں معمول کی کاروائی کو روک کر اس انتہائی اہم عوامی مسئلے کو زیر بحث لانے کے لئے تحریک التواء کو منظور کیا جائے۔

The post باجوڑ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WIe8VO

مدرسہ طالبہ زیادتی کیس؛ مہتمم مفتی شاہ نواز عدالت کے احاطے سے گرفتار

 راولپنڈی: عدالت نے طالبہ زیادتی کیس میں مدرسے کے مہتمم مفتی شاہ نواز کو عداسلت کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف کے روبرو مدرسہ طالبہ زیادتی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم مفتی شاہ نواز کے وکیل طلعت محمود زیدی ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ انہیں پولیس کی نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر مکمل اعتماد ہے، یہ سب سینئر پولیس افسران ہیں، ہمیں ان سے انصاف کی توقع ہے،اگر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سربراہ خاتون ایس پی یہ عدالت میں بیان دیں کہ انہیں تفتیش کے لئے ملزم مفتی شاہ نواز کی ضرورت ہے اور ان کا فوری ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے تو وہ کمرہ عدالت میں سرنڈر کرنے کے لئے تیار ہے۔

جے آئی ٹی کی سربراہ ایس پی ہیڈ کوارٹر زنیرہ احمد نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی ابھی بنی ہے، ہم نے ابتدائی تفتیش کی ہے، ہمیں ملزم کے قبضے سے طالبہ کو دکھایا گیا اسلحہ اور اس کے کپڑے برآمد کرنے ہیں، ڈی این اے ،پولی گرافی اور پوٹینسی ٹیسٹ کرانے ہیں ان کے لئے دونوں ملزمان کی ضرورت ہے، ان کی عبوری ضمانتیں خارج اور ہمیں شامل تفتیش کے لئے گرفتار کرنے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کی حد تک ہم سرنڈر کرتے ہیں تاہم خاتون ملزمہ کی درخواست پر ہم دلائل دیں گے خاتون کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں جس پر عدالت نے خاتون ملزمہ ٹیچر عشرت حنیف کا کیس الگ کرتے ہوئے اس کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی اور فریقین کو آئندہ تاریخ پر دلائل دینے کا حکم دیا، عدالت نے تمام ٹیسٹوں کے مراحل 4 روز میں مکمل کرنے کے سخت احکامات جاری کئے، عدالت نے خاتون ایس پی کو سختی کے ساتھ حکم بھی جاری کیا کہ ملزمہ عبوری ضمانت پر ہے اس سے سورج نکلنے کے بعد اور سورج غروب ہونے سے قبل تفتیش کرنا ہو گی۔ عبوری ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم مفتی شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری سے قبل ملزم پرنسپل مفتی شاہ نواز نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسکان میری بیٹی تھی ہے اور رہے گی، یہ میری بیٹیوں کے ساتھ مل کر پڑھتی رہی ہے، میں خود شفاف انکوائری اور حقائق سامنے لانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ پر زور دے رہا ہوں، شکر ہے اب عدالتی حکم پر ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا، اس ٹیسٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، مجھ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس پر میں سب کو معاف کرتا ہوں تاہم اس مقدمہ سے دینی مدرسوں کے خلاف سازش کی گئی ہے۔ بچیوں کی دینی تعلیم پر سوالیہ نشان لگایاا گیا ہے اس کی معافی نہیں ہوگی،علماء کرام پر تہمت الزام تراشی کرنا غلط ہے۔

The post مدرسہ طالبہ زیادتی کیس؛ مہتمم مفتی شاہ نواز عدالت کے احاطے سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t2APzU

افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرداخلہ

 اسلام آباد:  وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا پاک افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا بیان دیکھا ہے، سرحد پر باڑ بڑی مشکل سے اور اپنے جوانوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لگائی ہے جسے ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فاغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، افغانستان میں امن ہی پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، افغانستان کے استحکام سے سارے خطے کی ترقی مل سکتی ہے، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر طالبان کو ان کے وعدے کی تکمیل پر زور دے، طالبان نے دنیا کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونے چاہئیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان طالبان کو تسلیم کرنے کے حوالے سے فیصلہ دنیا کے ساتھ مل کر کریں گے، پاکستان کی جانب سے طالبان کے ساتھ کون رابطہ میں ہے میں نہیں جانتا، لیکن ہماری حکومت کے ذمے دار اور حکام بوقت ضرورت طالبان سے رابطے میں رہتے ہیں، ہمارا بنیادی مسئلہ یہی ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش افغان سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال نہ کرے، ٹی ٹی پی اور داعش دونوں دہشت گرد تنظیموں کے ممکنہ الحاق کے حوالے سے ابھی کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں لیکن ایسے خدشات اپنی جگہ موجود ہیں، افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کی ضمانت دی ہے، لیکن داعش کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، امید ہے کہ افغان طالبان ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹی ٹی پی کو سمجھائیں گے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی نہ کریں، پھر بھی پاک فوج ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت قائم ہو جس میں تمام افغان گروپوں کو نمائندگی حاصل ہو، یہ فیصلہ افغان عوام کا ہے اور حامد کرزئی یا عبداللہ عبداللہ جیسے سیاست دانوں کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ طالبان نے کرنا ہے۔ اگر ہم ملا عبدالغنی برادر اور امریکا کو ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری طالبان کے ساتھ ذہنی مطابقت ضرور ہے، لیکن وہ ہماری بات مانتے ہیں یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا خطے کی بدلتی صورتحال مین پاکستان کا اہم کردار، چین اور روس کے ساتھ بہترین پاکستان کے بڑھتے ہوئے بہترین تعلقات سے بھارت کو بہت تکلیف پہنچی ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغانستان میں موجود اپنے قونصل خانوں کو استعمال کیا، لیکن اب اس کے لئے افغانستان میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے سکتے، تاہم  تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے آنے والے افراد کو ویزے دیئے جائیں گے، ویزے کے بغیر کسی شخص کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اب تک ایک بھی افغان شہری مہاجر بن کر پاکستان نہیں آیا اور آج کے روز تک یہی فیصلہ ہے کہ کسی مہاجر کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر گزشتہ دو تین ماہ سے سول آرمڈ فورسز پیچھے آگئی ہیں اور اس وقت پاکستانی فوج کے ریگولر دستے سرحد پر موجود ہیں، پاک افغان سرحد پر لگی باڑ کے حوالے سے طالبان کا بیان دیکھا ہے، بارڈر پر فینسنگ ایک حقیقت ہے جو بڑی مشکل سے اور اپنے جوانوں کی جانوں کا نذرانہ دے کر لگائی گئی ہے، اس لیے اسے ہٹائے جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ پاک افغان سرحد 2700 کلومیٹر طویل بارڈر ہے، اس میں 2290 کلو میٹر پر باڑ لگ چکی ہے، اور اب پک ایران سرحد پر بھی باڑ لگائی جا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے امریکا کی جنگ میں اپنا پورا انفراسٹرکچر تباہ کروا لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، پاکستان کے 120 ارب ڈالر پرائی جنگ میں جھونک دیئے گئے، اور اب جب امریکا کی جانب سے جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے تو ان حالات میں بھی پاکستان نے افغانستان سے انخلا میں امریکا کی مدد کی ار ان کے ڈیڑھ سو سے زائد فوجی پاکستان آئے جنہیں سیکیورٹی دی گئی، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکا ہمیشہ ہماری قربانیوں کو جلدی ہی بھول جاتا ہے۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں چین کی 40 کمپنیاں کام کررہی ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پاک فوج کے پاس ہے، سی پیک کے علاوہ بھی چین کی 129 کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں جن کے لیے چینی حکومت نے سیکیورٹی طلب کی ہے، چینی حکام سے ملاقات کے بعد سی پیک منصوبوں کے علاوہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔

The post افغان سرحد سے باڑ ہٹانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zCFrPL

نیپرا نے بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جولائی اور اگست میں پاور یونٹس کو شیڈولڈ بند نہیں کیا جائے گا، نیو کلیئر پاور پلانٹس کے حکام نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔ باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہو رہا، ہمارے تحفظات دور کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہو رہے، جو پاور پلانٹس بند ہیں ان کے لئے بھی ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ تسلیم نہیں کی جائے گی، آپ ہمیں پہلے مطمئن کریں اس کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

نیپرا حکام نے دوران سماعت کہا کہ بجلی فرنس آئل اورڈیزل پرپیدا کی گئی، پاور پلانٹس کو ایل این جی کم دی گئی، بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس نہیں چلائے گئے،این پی سی سی اورسی سی پی اے کو اتھارٹی کومطمئن کرنا ہوگا۔ ایل این جی کی عالمی قیمت بڑھنے سے 9.6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا،اعدادوشمار کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 1.37 روپے بنتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سےمتعلق حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرے گی۔

The post نیپرا نے بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BmlkWC

مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کو پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا

 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کواسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائے گا، جس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جب کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔

 

The post مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کو پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jyFTZW

مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیے، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام پر ناجائز اور نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی، حکومت کی کارکردگی نہیں تباہی کی بڑی داستان ہے، ملک میں لاقانونیت ہے، جگہ جگہ خواتین سے زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں، کسی نے ملک میں تین سال کے دوران کسی چیز کے سستا ہونے کی کوئی خبرسنی، حکومت نے جو حال عوام کا کردیا ہے، اس سے مفاہمت کیسے ہوسکتی ہے، چاہتے ہیں کہ اس حکومت سے عوام کی جلد جان چھوٹے۔

مریم نواز نے کہا کہ مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیے، ملک میں ظلم کی حکومت ہے، اس ناجائز اور مسلط حکومت کا احتساب نہیں انتقام ہے، اس حکومت کے انتقام کے آگے پیش ہونا کوئی عقلمندی نہیں، نواز شریف پر جو قرض تھا وہ اس سے زیادہ بھگت کر گئے ہیں، انہوں نے 3 سال سیاسی انتقام اور سزائیں بھگتی ہیں, اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے، جب (ن) لیگ کو لگے گا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آجائیں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے۔

قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کے بیان کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے قومی حکومت کی نہیں قومی مفاہمت کی بات کی ہے، باقی سیاسی پارٹیوں کو سوچنا چاہئے کہ ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے۔ تمام پارٹیوں کو حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کے نکاح کے لئے باہرجانے کی حکومت سے اجازت نہیں مانگی۔

The post مفاہمت تو دور حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DCS53O

ایون فیلڈ فیصلہ نظر ثانی کیس؛ مریم نواز کے رویے پر عدالت برہم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ‏مریم نواز کی تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر برہمی کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔ ‏مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے،جسے یہی نہیں پتہ عدالت میں کیسے آتے ہیں اور اس کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی

The post ایون فیلڈ فیصلہ نظر ثانی کیس؛ مریم نواز کے رویے پر عدالت برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jAINNP

مغربی ممالک میں یہ تاثر ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم نہ دلوانا چاہیں لیکن مغربی ممالک میں یہ تاثر ہے کہ گویا ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے۔

اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تحت مستحق طلبا کے لئے وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہم نے خاص طور پر اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی۔ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ سہولیات فراہم کی جاتیں جو نہیں کی گئیں، میں خاص طور پر سراہتا ہوں کہ ہمیں لڑکیوں کو اسکولز آنے کی ترغیب دینی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ تعلیم سے محروم رہ گیا ہے، ایک تعلیم یافتہ خاتون، ایک مرد سے زیادہ معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے کیوں کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیتی ہے، وہ گھر کا نظام بدل دیتی ہے اور گھر میں بچوں کی صحت اور بہتر دیکھ بھال کا معاشرے پر بہت اثر پڑتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک میں یہ تاثر ہے کہ گویا ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے ایسا بالکل نہیں ہے، ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم نہ دلوانا چاہیں۔کیوں کی تعلیم میں مختلف مسائل حائل ہوتے ہیں، کئی مرتبہ اسکولز دور ہوتے ہیں یا اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہوتے، احساس پروگرام میں لڑکیوں کو زیادہ مراعات دی گئی ہیں، لڑکوں کے لیے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار روپے جبکہ لڑکیوں کے لیے 2 ہزار روپے ہے۔

The post مغربی ممالک میں یہ تاثر ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WzS8wF

لاہور میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور: گجر پورہ کے علاقہ میں دو لڑکیوں کو مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے  مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا ہونے والی دونوں لڑکیاں گوجرپورہ سے بازیاب ہوگئی ہیں، تاہم لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بیان دیا ہے کہ انہیں شاہدرہ سے اغوا کر کے گجر پورہ لایا گیا، اور کرول کھاٹی کے قریب فیکٹری میں لے جایا گیا، جہاں 3 افراد نے گن پواینٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کی نشاندہی پر فیکٹری مالک ندیم کو حراست میں لے لیا ہے، اور فرار ہونے والے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، سی ڈی آر کی مدد سے معاملے کی دیگر پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جب کہ لڑکیوں کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ہے

The post لاہور میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DCK2UH

بیوی اورتین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

وہاڑی: پولیس نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات کی سامنے آئی ہے، جہاں بے رحم شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ نواحی گاؤں 30 ڈبلیو بی میں بے رحم قاتل نے بیوی اور تینوں بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا، قتل ہونے والوں میں بیوی شہناز، 8 سالہ بیٹی سمیرا، 6 سالہ بیٹا زین اور 3 سالہ بیٹی شانزہ شامل ہیں۔ ملزم عمر کو پولیس نے گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا ہے، اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کلہاڑے کے وارکرکے بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔

The post بیوی اورتین بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zCkXql

راولپنڈی میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

 راولپنڈی: گلزار قائد میں ایک اور بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد کا رہائشی ثناء اللہ گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا، تاہم  آج بجے کی لاش گلزار قائد ریلوے ٹریک کے قریب سے ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، بچہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت اور زیادتی کا تعین ہو سکے گا۔

دوسری جانب ائیرپورٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے،  بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گزشتہ رات پولیس کو کی گئی تھی، جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کرکے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے معصوم ثناءاللہ کو قتل کیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بچے کو اس کے گھر سے لے جانے اور قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے، اور بتایا کہ بچے کی نعش ریلوے ٹریک کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی ہے۔ واقعے کا مقدمہ مقتول ثناءاللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔

 

The post راولپنڈی میں ایک اور بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yzmTP1

20 شہروں کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا، اسد عمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18سال سے اوپر کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔

اپنی ٹوئٹ میں اسدعمر نے کہا کہ این سی او سی نے 31 اگست تک ملک کے 24 شہروں میں 18 سال سے اوپر کی چالیس فیصد آبادی کی جزوی ویکسی نیشن کا ہدف رکھا تھا، 20 شہروں میں ویکسی نیشن کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا گیا ہے تاہم حیدرآباد،مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ میں ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی ایک دن میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن پہلی مرتبہ 15 لاکھ سے زائد کی سطح پار کرگئی ہے، گزشتہ روز پندرہ لاکھ نوے ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، گزشتہ روز دوسری ڈوز سب سے زیادہ دس لاکھ 71 ہزار 519افراد کو لگائی گئی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد 69، آزاد کشمیر 51،  گلگت بلتستان 39، پنجاب میں 37 فیصد ، خیبرپختونخوا 35، سندھ 32 اور بلوچستان میں 12فیصد اہل آبادی کو ویکسین لگ گئی ہے۔

The post 20 شہروں کی 40 فیصد آبادی کی جزوی ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yzB1rI

2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021 میں 850 ارب روپے اکٹھے کئے جو اس کے ہدف سے 23 فیصد زیادہ اور گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران جمع ہونے والے محاصل سے 51 فیصد زائد ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کی ٹیکس وصولیوں کی شرح سے امید ہے کہ رواں مالی سال کے لیے 8 ہزار 295 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف آسانی سے پورا کرلیں گے۔

’ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں‘

بعد ازاں اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تحت مستحق طلبا کے لئے وظائف کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں، ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ہم نے خاص طور پر اپنی بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے ایک جانب تو ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ تعلیم سے محروم رہ گیا اور دوسری جانب پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچیوں کوپڑھانا نہیں چاہتے، اساتذہ کی کمی،دورافتادہ اسکول بچیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں، پروگرام میں بچیوں کے اضافی وظائف کو خاص طور پر سراہتا ہوں۔

The post 2 ماہ کے دوران مقررہ ہدف سے 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی ہوئی ، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jwuuJP

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...