وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور  اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔

معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

The post وزیراعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZId1Hv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...