حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے شادی منظر عام پرآگئی

 کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے شادی منظر عام پرآگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور تحریک انصاف ہی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بچے کی پیدائش پر شادی کا اقرار کرلیا۔

بچے کی پیدائش پر دعا بھٹو نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹیٹس لگادیا جس میں وہ بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بچے کا نام کامل حلیم عادل شیخ رکھا ہے۔ دعا بھٹو نے واٹس ایپ کی ڈی پی پر بھی بچے کا نام لکھ دیا۔ ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو کے ساتھ شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا سے 2018 میں شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے شادی منظر عام پرآگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CFSdOE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...