بارش کا سبب بننے والا سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل

کراچی: شہر میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بننے والامون سون سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے، مون سون کا ایک نیا سسٹم 28 ستمبر سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بن سکتا ہے،نیا مون سون سسٹم 27 ستمبر کوسندھ میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا مذید کہنا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران شہرکا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے،اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 36.5 ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب خلیج بنگال میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم میں تبدیل ہوگیا، سمندری طوفان کو گلاب نام دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان کے حوالے سے دوسراالرٹ جاری کیا،جس کے مطابق سمندر میں موجود ڈیپ ڈپریشن 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا اور بعدازاں ڈیپ ڈپریشن سائیکلونک اسٹروم گلاب(یہ نام پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے)میں تبدیل ہوچکا ہے۔

کراچی سے طوفان کا فاصلہ 2325 کلومیٹر ہے، طوفان ممکنہ طور پر بھارتی ساحلی مقامات شمالی آندھدراپردیش اور اڑیسہ کوسٹ کی جانب جائے گا،پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

The post بارش کا سبب بننے والا سسٹم بحیرہ عرب کی جانب منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zIyjRl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...