کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلونک طوفان گلاب کمزور ہوکرڈپریشن بن چکا ہے اور اس کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی جانب بڑھنے والا سائیکلونک طوفان گلاب کمزور ہوکرڈپریشن بن چکا ہے، اور یہ ڈپریشن بھارتی ساحل کے قریب موجود ہے، جس کا رخ شمال مغرب میں گجرات کی جانب ہے، شام تک اس کی شدت مزید کم ہوکر یہ ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا، تاہم بحیرہ عرب میں جانے کے بعد اس کی شدت میں ایک پھر اضافے کا امکان ہے، اور اگر شدت زیادہ رہی تو بلوچستان میں بھی اس کے زیر اثر بارشیں ہوسکتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: طوفان ’’گلاب‘‘ سے متعلق محکمہ موسمیات کا تیسرا الرٹ
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے،شہر میں کل رات سے مزید بارشوں کا امکان ہے اور 29 ستمبر سے تیز بارشیں شروع ہوسکتی ہیں، اور 2 اکتوبر تک وقفے وقفے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کبھی تیز اور کبھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدت والی مون سون ہوائیں آج دیہی سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے 2 اکتوبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، تھرپارکر،عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، حیدر اباد اور دیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
The post کراچی کی جانب بڑھنے والا طوفان سائیکلونک گلاب کمزور پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o7zJ5C
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box