ملک میں بے روزگاری سرکاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد: سینیٹ کی کمیٹی برائے منصوبہ بندی وترقی کے اجلاس کے دوران ملک میں سرکاری اعداد و شمار سے ڈھائی گنا زیادہ بے روزگاری کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمینٹ اکنامکس کی جانب سے ملک میں بے روزگاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں حکام نے بتایا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد ساڑھے 6 فیصد ہے لیکن ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 16 فیصد ہے، ملک میں 24 فیصد پڑھے لکھے افراد بے روزگار ہیں، ملک میں 40 فیصد پڑھی لکھی خواتین بے روزگار ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بعض لوگ نوکری نہ ملنے کے باعث ایم فل وغیرہ میں داخلہ لیتے ہیں، ان افراد کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوتا اس لئے وہ مزید پڑھتے رہتے ہیں، ہائی کورٹ میں ایک چپڑاسی کی نوکری آئی جس کے لئے ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواستیں جمع کرائیں، ان میں ایم فل کرنے والے افراد بھی تھے۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کوئی تحقیق نہیں کر رہی، ملک میں تحقیق کے لئے بڑی بڑی عمارتیں بنائی گئی ہیں لیکن اندر کچھ نہیں ہو رہا، ساری ریسرچ باہر بیٹھا گورا کر رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے ملک میں بیروزگار افراد کے حوالے سے حکام سے مزید تفصیلات مانگ لیں۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے ملک میں ریلوے کی خراب صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ ملک میں ریلوے کی خراب صورتحال ہے، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ریلوے اپنے ادارے کو خود تنخواہ نہیں دیتا، ریلوے ملازمین کی تنخواہیں وزارت خزانہ دیتی ہے، جس پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمینٹ اکنامکس کے حکام نے کہا کہ ریلوے کو کمرشل انداز میں نہیں چلایاجارہا، ملک میں ریلوے کو سول سروس کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

The post ملک میں بے روزگاری سرکاری اعداد وشمار سے کہیں زیادہ ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m4UGvb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...