خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے، کامران بنگش

 پشاور: معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے۔

وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے،  صوبائی وزراء کی کمیٹی سفارشات صوبائی حکومت کوارسال کرے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ نومبرسے مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔ صوبہ بھر میں 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز اور 80 ہزار پولنگ بوتھ بنارہے ہیں۔ ضلعی کی سطح پرنیبر ہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ سٹی اور تحصیل کونسلزکے انتخابات آخری مرحلے میں ہوں گے۔

The post خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نومبرمیں کرانے کی تجویز ہے، کامران بنگش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lSL5rj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...