ہمارے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو اصلاحات کا کیوں کہتے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو ہم سسٹم میں اصلاحات کا کیوں کہتے؟۔

سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت تب ہی ہوگی جب ہارنے والا انتخابی نتیجے کو تسلیم کرنے لگے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو ہارنے والا یہی کہتا ہے کہ الیکشن صحیح نہیں ہوئے، اس طرح لوگوں کا اعتماد نہیں رہتا، عمران خان کے علاوہ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ ہارنے والا بھی انتخابی نتائج کو تسلیم کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر حکومت میں نہیں آئی، موجودہ سسٹم میں (ن) لیگ کے بہت لمبے ہاتھ ہیں، اس لئے وہ اس نظام میں تبدیلی نہیں چاہتے، ہمارے متعلق بات کی جاتی ہے کہ ملک کے تمام ادارے ہمارے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اگر ایسا ہے تو پھر ہمیں انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہی نہیں۔

The post ہمارے ساتھ ادارے ملے ہوتے تو اصلاحات کا کیوں کہتے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3icCyP7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...