کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم کی شاباش

 کراچی /  اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وفاق کے تحت کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے گورنرہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقات کرینگے جبکہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی قیادت میں سیاستدانوں کے ایک وفد سے ملاقات کرینگے گورنر ہاؤس ہی میں بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین وزیراعظم سے ملاقات کرینگے۔

وزیراعظم کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی،یہ منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ،ریلوے ذرائع نے بتایاکہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیراعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کرکے کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دیتے ہوئے کہا سی پیک میں شمولیت انقلابی قدم ہے،اس سے ماہی گیروں کیلیے بحری مسکن صاف ہوگا۔

20 ہزار سستے گھرتعمیر ہوں گے،سرمایہ کاروں کو مواقع میسر آئیں گے اور کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں میں ہونے لگے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں خرم محمود کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا میں یہ سن کرنہایت رنجیدہ ہوں۔

The post کے سی ڈی زون کی سی پیک میں شمولیت پروزیراعظم کی شاباش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39EzV3E

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...