کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے میں ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مچھ میں فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، ایف سی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایسے بزدلانہ حملوں اور حملہ آوروں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کو ملک میں بھاری قربانیوں سے حاصل امن سبوتاژ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
The post بلوچستان میں دہشتگردوں کا فورسز کی پوسٹ پر حملہ، 1 جوان شہید اور 2زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AK761S
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box