اسلام آباد: کراچی کے مبینہ لینڈ مافیا کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بناڈالا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا اور نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ جعلی فیصلے کی کاپی نیب کو پیش کی گئی؟ کس نے پیش کی اور فائدہ اٹھانے والا کون ہے۔
نیب نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ جعلی عدالتی آرڈر بنانے والا اقبال احمد کراچی کا مشہور لینڈ مافیا ہے، مارچ میں ہائیکورٹ نے درخواست نمٹائی، اگست کا جعلی فیصلہ بنایا گیا، بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے موسی حاجی عمر نے زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کروائی، موسی حاجی عمر کو 18 ایکڑ سے زائد زمین 99 سال کی لیز پر الاٹ کی گئی، سندھ حکومت نے 2000 میں الاٹمنٹس منسوخ کر دیں، جب کہ موسی عمر 2001 میں فوت ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کا دعوی کرتا رہا، اقبال احمد لینڈ مافیا پرویز رئیس صدیقی کے وصیت نامے کی بنیاد پر زمین کا دعویدار ہے، سندھ ہائیکورٹ لینڈ مافیا اقبال احمد کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔
The post کراچی کے لینڈ مافیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی عدالتی آرڈر بنا ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3F7PSOk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box