اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری اور یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر خرچ ہوگی۔

اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع بھی دی گئی۔ ای سی سی نے کے الیکٹرک کی سہہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری موخرکرتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا سے رجوع کرنے کا کہا۔

اجلاس میں کمیٹی نے عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے سبب نظر ثانی شدہ سمری پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈیسکوز) کو دی گئی سبسڈی پر سیلز ٹیکس کا معاملہ لا ڈویژن کو بھجوا دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لبرٹی پاور لمیٹڈ کو آئی پی پیز سیٹلمنٹ کے تحت ادائیگیوں اور ربیع سیزن کے لیے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

The post اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39UIk3o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...