اسلام آباد: این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کا اعلان کردیا۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے اور دنیا سمجھ چکی ہے کہ کورونا کا مقابلہ صرف ویکسین سےممکن ہے، این سی او سی اجلاس میں بھی ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 40 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں میں پابندیاں نرم کی جائیں گی اور ان 8 شہروں کے علاوہ باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے اسکردو،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت8شہروں میں بندشیں کم کی جارہی ہیں، انشہروں میں انڈور اجتماعات میں 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، اور آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگ شریک ہو سکیں گے، وہاں شادی کی تقریبات روزانہ ہوسکیں گی، جب کہ وہاں کے مزارات، سنیما اور تمام ریسٹورنٹس مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں، یکم اکتوبر سے ائر لائنز میں مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی، یکم اکتوبر سے ہر شہر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
The post این سی او سی کا 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3igmGep
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box