مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے

مالاکنڈ: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہٰ کوگرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہٰ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ملزم نے 2009ء میں تخریب کاری کے لیے ضلع بونیر میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے۔

گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

The post مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار، 20 لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EWK2zu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...