پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کورونا کا شکار مسافروں کی آمد میں اضافہ

 پشاور: بیرون ملک سے آنے والے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافے کے باعث باچا خان ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، بغیر کورونا ٹیسٹ کئے مریض پشاور پہنچ جاتے ہیں، بیرون ممالک ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسنٹنگ کا نظام معیاری نہیں، غیر معیاری ٹیسٹ کے باعث خیبرپختونخوا اور پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جس کے باعث باچا خان ایئے پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے  150 سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچے، گزشتہ روز دوحا سے پاکستان پہنچنے والے 140 مسافروں میں سے 30 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جن میں خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں، متاثرہ افراد کو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

The post پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے کورونا کا شکار مسافروں کی آمد میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EWevxm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...