راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2023 میں میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔
راولپنڈی میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معمولی بات نہیں، تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ ز کے صاف اور شفاف انتخابات ہوئے، الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آ گیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے، انہوں نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کردیا ہے، آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں، آج غریب آدمی کودوائی نہیں مل رہی ، بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کررہے ہیں،قوم کاتیل نکالے والا سلیکٹڈ کہتا ہے آپ نے گھبرانا نہیں، یہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھر دیں گے لیکن انہوں نے روزگار چھین لئے، آج سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں،2023میں میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے۔
The post 2023 میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYykM6
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box