اسلام آباد: وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائمز سے متعلق اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کردیئے ہیں جس کے مطابق رواں برس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات کی تفصیلات پیش کردی۔ جس کے مطابق 2020 کے مقابلے میں 2021 میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا۔
سینیٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں رواں برس پرس چھینے کے 19 واقعات ہوئے، رقم چھینے کے 58، موبائل اور کیش چھیننے کے 73 ، کار چھینے کے 19 اور موٹر سائیکل چھینے کے 51 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کے 401 مقدمات میں ملزمان گرفتار کئے، ملزمان کے قبضے سے نقد رقم ، چھینے گئے موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر سائیکل اور زیورات بازیاب کروائے گئے، ان تمام سامان کی کل مالیت 2 کروڑ تیرہ لاکھ روپے سے زائد تھی ، ملزمان سے تحقیقات کی تکمیل کے بعد انہیں عدالتی تحویل کو بھیجے گئے۔
The post اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، تفصیلات سینیٹ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ARNlpf
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box