نیو یارک: امریکی نائب وزیرخارجہ ’ونڈی آرشرمن‘ 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نائب وزیرخارجہ “ونڈی آرشرمن” 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران سینیئرپاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔
نائب وزیرخارجہ ونڈی آرشرمن 4 ملکی دورے کے آخری مرحلے میں پاکستان آئیں گی۔ اپنے دورے کے دوران نائب وزیرخارجہ سول وفوجی قیادت سےملاقاتیں کریں گی۔
واضح رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدارسنبھالنے کے بعد کسی بھی امریکی اہلکارکا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
The post امریکی نائب وزیرخارجہ 7 اور8 اکتوبرکوپاکستان کا دورہ کریں گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3B25kcJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box