مسلم لیگ(ن) میں قیادت کے جھگڑے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر قیادت نے آپس کے جھگڑے ختم نہیں کیے تو پھرہم  کبھی کام یاب نہیں ہو سکیں گے۔موجودہ حکومت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے، لیکن ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) زیراہتمام  ہونے والے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جھگڑے ہمارے عام کارکن کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں۔ اگر قیادت نے اپنے جھگڑے ختم نہ کیے تو پھر ہم کبھی بھی کام یاب نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے الیکشن میں 73 فیصد ووٹ موجودہ حکم رانوں کے خلاف پڑا، اور ان انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے لیے کی گئی خدمت کا صلہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، لیکن آئندہ انتخابات میں کام یابی کے لیے ہمیں اتحاد قائم کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات شفاف نہیں تھے، عوام مہنگائی اور غربت سے تنگ آچکی ہے، موجودہ حکومت کابوریا بستر کسی بھی وقت گول ہوسکتا ہے، پاکستان میں انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں.

The post مسلم لیگ(ن) میں قیادت کے جھگڑے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kG90Le

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...