کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے پولیس ملازمین کے لیے 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال کردیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پولیس اسپتال، ڈاکٹر ہاشمانی اور ویلفیئر برانچ کی کاوشیں رنگ لائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی محنت سے 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال کردیا گیا ہے، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں موتیا کے 27 مریضوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
اے ڈی آئی جی پی فنانس اینڈ ویلفیئر عارف اسلم راؤ کے مطابق27 مریضوں کے موتیا کا کامیاب آپریشن کے ساتھ ساتھ مریضوں کو دوائیں اور لینز مفت فراہم کیے گئے ہیں، پولیس ملازمین اور ان کے والدین کی بہبود کے اقدامات جاری ہیں۔
گارڈن پولیس اسپتال میں موتیا کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے تمام پولیس ملازمین اس کے لیے آئی ای او پی ڈی میں آسکتے ہیں صبح 9 سے 12 بجے اپنا معائنہ اور آپریشن کے لیے وقت حاصل سکتے ہیں۔
The post 13 سال بعد گارڈن پولیس اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ojqIXb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box