حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جب کہ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی، اسی طرح تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

حکومت نے ملک میں تیار ہونے والی چینی کے ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 فی کلو گرام مقرر کئے ہیں، اس طرح درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی اور قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

The post حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ufernq

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...