لاہور: عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قید کی سزا سنادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الہی نے تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید کی سزا دی۔ مجرموں میں کاظم ،محمود اور فہد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی
مجرموں کو 45 ،45 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی ڈاکو اور مافیا نظر نہ آئے، وزیراعظم کی آئی جی کو ہدایت
4 جنوری 2020 میں اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
The post وزیراعظم کی بہن کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو 7 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m7dI4i
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box