جناح برج پر آئل ٹینکر الٹ گیا، متعدد موٹر سائیکلیں سلپ

 کراچی: جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، تیل سڑک پر گرنے کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح برج سے آئی سی آئی چوک جاتے ہوئے آئل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تیل روڈ پر پھیل جانے کے سبب متعدد موٹر سائیکلیں سلپ ہوگئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک اور علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرجناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے اور آنے والے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا۔

ترجمان کے مطابق گلبائی سے آنے والی ٹریفک کو مرزا آدم خان چوک سے میراں ناکہ کی جانب جب کہ جناح برج سے آئی سی آئی چوک جانے والی ٹریفک کو ٹاور، جی الانہ چوک، جماعت خانے سے آئی سی آئی کی جانب موڑ دیا گیا ہے تاہم اس دوران ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر بہہ جانے والے آئل کو پلاسٹک کے کین اور دیگر برتنوں میں جمع کرتے دکھائی دیے۔ تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں کو تیل جمع کرنے سے نہیں روکا گیا۔

ٹریفک پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے الٹنے والے آئل ٹینکر کو ہٹا دیا، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر کے سڑک پر پھیلنے والے تیل کو صاف کر دیا گیا ہے، کچھ مقامات پر مٹی بھی ڈالی گئی تاکہ موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کو پھسلن سے بچایا جا سکے۔ جب کہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

The post جناح برج پر آئل ٹینکر الٹ گیا، متعدد موٹر سائیکلیں سلپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m0SJzY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...