اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ انٹری گیٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش لیکن اشارے کے باوجود موٹرسائیکل سوار نہ رکا تو اے ایس ایف اہلکار نے اس پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر تیزہواؤں اور بارش سے طیارہ الٹ گیا
گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی اور جائے وقوعہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ حکام نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔
The post اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CLAIwr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box