لاہور: پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو حوالات میں بند کردیا۔
ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او لاہور کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔
ایس پی رضا صفدر کاظمی کے مطابق شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔
لڑکی نے موٹرسائیکل کا نمبر یاد کرکے ون فائیو پر کال کردی جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔
The post لاہور میں نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DdGdnZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box