کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کو منانے کے لیے صوبائی وزرا کا تین رکنی وفد حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان اندرونی اختلافات بدستور برقرار ہیں، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبائی وزراء میر ضیاء اﷲ لانگو، سلیم کھوسہ، میر عارف محمد محمد حسنی اور طور اتمانخیل کراچی پہنچ گئے جہاں وہ کراچی میں موجود بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض پارلیمانی اراکین سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انھیں منانے کی کوشش کریں گے۔
ناراض اراکین سے صوبائی وزراء نے ملاقات کی، ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ کے حوالے سے اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
The post بلوچستان کے صوبائی وزرا کا وفد ناراض اراکین کو منانے کراچی پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3i9DMKL
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box