نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا وڈیو وائرل ہونے سے متعلق وکلاء نے سٹی کورٹ تھانے میں سابق گورنر پر مقدمہ دائر کرنے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی نے محمد زبیر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا۔ ان پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائے کہ وڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا۔ ہو سکتا ہے وڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ محمد زبیر نے اس وڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے یہ انتہائی شرمناک اور غلیظ حرکت کی ہے ، میں نے انتہائی ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور اس کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

The post نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D4uo3p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...