اسلام آباد: حکومت نے آئندہ سال مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا اور اس کے لئے 5 ارب روپے بھی دے دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ملک میں ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
دوسری جانب ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 راب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے اور وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے ہیں جب کہ بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔
The post حکومت نے ساتویں مردم شماری کرانے پر غور شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3maaDjV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box