پشاور میں نامعلوم افراد کی مطب میں گھس کر فائرنگ، گولڈ میڈلسٹ حکیم قتل

 پشاور: چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے مطب میں گھس کر گولڈ میڈلسٹ حکیم سردار ستنام سنگھ کو قتل کردیا۔

پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع مطب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں حکمت کرنے والے حکیم ستنام سنگھ شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ستنام سنگھ کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، ایس پی سٹی سمیت کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کرلئے، تفتیشی ٹیموں کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے 4 خول ملے ہیں۔ متوفی کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ حکیم ستنام سنگھ سند یافتہ حکیم تھے اور وہ ایک روز قبل ہی حسن ابدال سے پشاور آئے تھے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ذاتی دشمنی یا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، تاہم کیس کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس سے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

The post پشاور میں نامعلوم افراد کی مطب میں گھس کر فائرنگ، گولڈ میڈلسٹ حکیم قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3m6YFrg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...