کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1روپے اضافہ ہوگیا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تنزلی سے دوچار رہا۔ اس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 173روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 17پیسے کے اضافے سے 170.65روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے بڑھ کر 173.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
The post روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zVmEi2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box