وزیراعظم کل کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پیر کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت پر وزارت بحری امور کو شاباش دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کوسٹل ڈیولپمنٹ زون  ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کراچی کو دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کرے گا، اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، ماہی گیروں کے لئے ساحل سمندر صاف ہوگا اور کم آمدنی والے افراد کے 20 ہزار نئے گھر بنیں گے۔

The post وزیراعظم کل کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kGsZcE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...