ڈیرہ اسماعیل خان: ٹانک میں فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی پرانی تحصیل ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد کمانڈر خواذہ دین عرف شیرخان مارا گیا، جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 27 سالہ کیپٹن اسکندر شہید ہوگئے، شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔
The post ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایف سی کا کیپٹن شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39SBhZ0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box