اوکاڑہ: لاہور سے گھر آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے اوکاڑہ اپنے گھر واپس آنے والی لڑکی کو رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے بیان دیا کہ وہ گھر پہنچنے کے لئے رکشے پر سوار ہوئی، لیکن رکشہ ڈرائیور نے گھر پہنچانے کے بجائے ایک زمیندار کے ڈیرے پر لے گیا، اور وہاں پہلے خود زیادتی کی، اور پھر اس کے دیگر ساتھی باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ایس ایچ او تھانہ حجرہ نے بتایا کہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کرلی ہے، میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
The post اوکاڑہ میں لڑکی سے رکشہ ڈائیور اور اس کے ساتھیوں کی اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EVAFQl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box