بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، مریم نواز

 لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور ان کی گرفتاری سفاکی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان ميں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اور سمجھنے کے بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے۔

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ طلبا کی توجہ سے بات سنی جائے اور انہیں ان کا جائز حق دیا جائے۔

The post بلوچستان میں حق مانگنے والے طلبا پر تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EQzBNN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...