جنرل اسمبلی سے خطاب؛ وزیر اعظم نے دنیا کے سارے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا

 کراچی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کی تقاریر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے خطاب کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ ہونے والی وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کی تقریر کو مسلسل تیسری مرتبہ دیگر سربراہان مملکت کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی عمران خان کی تقریر کو اب تک 4 لاکھ 15 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ہیں جن کی تقریر کو اب تک صرف 2 لاکھ 22 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر امریکی صدر جو بائیڈن ہیں جن کی تقریر کو اب تک 78 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی جنرل اسمبلی میں کی گئی وزیر اعظم کی تقریر کو 3 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

The post جنرل اسمبلی سے خطاب؛ وزیر اعظم نے دنیا کے سارے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CLmjQQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...