کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوں گی جو 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی، 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ہونے والے تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔

The post کراچی میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u73N24

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...