پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا گیا

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جواد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمرشل کورٹ مصالحتی مرکز (اے ڈی آر سنٹر) میں قائم کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں، پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

The post پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ik1qoY

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...